ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  کراچی: لیاری کے علاقے بریگیڈ اے بی سینالین میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق بریگیڈ اے بی سینالین میں پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارعمران کی فائرنگ سے 44 سالہ شیر محمد زخمی ہونے ہوگیا تھا جس سے طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شیر محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

دوسری جانب ایس ایچ او بریگیڈ آغا معشوق نے بتایا کہ فائرنگ عمران نامی پولیس اہلکار نے کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دونوں پڑوسی ہیں اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں لڑائی اور کچرا پھینکنے پر کوئی جھگڑا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں