ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔

جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کی گئے جبکہ پی ایچ اےانتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکاء نے توڑ دیے۔

گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔

شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں اور پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں