ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل کے صدر نمونیا کا شکار،دورہ چین ملتوی

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے نمونیا کے سبب دورہ چین ملتوی کر دیا۔

 خبر کے مطابق، برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو نمونیا ہوگیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر لولا ڈی سلوا بیجنگ جائیں گے۔

یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری، توانائی منتقلی، ماحولیاتی تبدیلی اور دنیا میں امن اور سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہونا تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں