ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد کپور کی ’فرضی‘ نے علی فضل کی ’مرزا پور‘ کو پیچھے چھورڈیا

 ممبئی: بھارتی اداکار شاہد کپور کی او ٹی ٹی ویب سیریز ’فرضی‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور وہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انڈین ویب سیریز بن گئی ہے۔

اداکار نے اس شاندار خبر کو اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو بتانے کیلئے ایک چارٹ شیئر کیا جس میں ایمازون پرائم کی سب سے پاپولر سیزیر دیکھی جاسکتی ہیں۔

شاہد کپور کی ’فرضی‘ نے زیادہ ویورشپ حاصل کرکے علی فضل اور پنکج ٹریپاٹھی کی ’مرزا پور‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور نمبر ون پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے ’فرضی‘ نے ایمازون پرائم پر 37 ملین کی شاندار ویورشپ حاصل کی ہے جو اس سے قبل کسی انڈین سیریز کو نہیں ملی۔

شاہد کپور اس نئے کرائم تھرلر میں جعلی نوٹ بناکر سسٹم کو چیلنج کرتے ہیں جس کا کام ہر وقت اشرافیہ کو سپورٹ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں