ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے عوام کو مافیاؤں کے حوالے کیا جا چکا ہے، جماعت اسلامی

Christian families

کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو بئ رحم ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشی کرنے والے مافیاؤں کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

ایمپریس مارکیٹ میں مہنگائی کے خلاف کوریج کرنے پر پھل فروش مافیا کی جانب سے مقامی ٹی وی چینلز پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران پولیس اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو بے رحم ذخیرہ اندوز اور گراں فروشی کرنے والے مافیا ز کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ مہنگائی اور ناجائزہ منافع خوری کو عیاں کرنے والے صحافیوں پر بھی تشدد کیا جاتا ہے جنہیں تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری بنتی ہے۔

صوبائی ترجمان نے پرزور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات  اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں، اس کے لیے  حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں