ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد:پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا،افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100واں شکار بنے۔

اس میچ میں شاداب نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں،وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں بولر ہیں، ان سے قبل ٹم ساتھی، شکیب الحسن، راشد خان، اش سودھی، لاستھ ملنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں،پاکستان کی ندا ڈار نے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے، وہ 126وکٹوں کے ساتھ خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں