ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھے کو تیار ہوں مگر پی ڈی ایم سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں گے ملک میں قانون ختم ہوگیا، پی ٹی آئی 30 اپریل کی تاریخ کے حساب سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ چوروں کا گروہ اور مافیا ہے، جس کی سیاسی موت الیکشن کی تاریخ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

صدر سی پی این ای سے ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن اور بزدل آدمی ہے، جس کے حالیہ بیانات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں