ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیبہ گل ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش

 اسلام آباد: طیبہ گل ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش ہو گئے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کے روبرو سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہو گئے۔

 عدالت نے پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل  کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

 دوران سماعت سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں