ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کی سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔

خط میں گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔  طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں