ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول کے پرکشش   مقامات میں سے چاملی جا ٹاور پر سیاحوں کا تانتا

استنبول کے پرکشش   مقامات میں سے  ایک چاملی جا    ٹاورکے افتتاح کے روز سے اب تک  1 ملین سیاح اس کی سیر کرچکے ہیں۔

ایک تحریری بیان میں، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا سماعیل اولو نے کہا کہ چاملی جا    ٹاور جس کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان نے 29 مئی 2021 کو کیا تھا کو   یکم جون 2021 سے سیاحوں کے کھول دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  ٹاور نے نئی قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) وبا کے اثرات کے باوجود سیاحوں   کی  توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن سے اسے سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہے  اس روز سے لے کر اب تک  1 ملین 36 ہزار 586 تک سیاحوں نے اس ٹاور کی سیر کی ہے۔  اس ٹاور کے ذریعے دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک، استنبول کو 360 ڈگری کے زاویے سے دیکھتے ہوئے  ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسے اپنی یادوں میں محفوظ کرلیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چاملی جا  ٹاور شہر کی معیشت اور سیاحت میں بھی  بڑا اہم کردار ادا کررہا ہے اور یہ یہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے  غیر ملکی سیاح   369 میٹر   بلند   اور  سطح سمندر سے 587 میٹر بلند چاملی جا ٹاورجو   یورپ کا سب سے  بلند  ٹاور ہے علاوہ ازیں      دنیا میں ایک سو ریڈیو چینل فریکونسی   کے ایک دوسرے میں مکس کیے بغیر  ایک ساتھ  نشریات  ریلے کرنی کی بھی سہولت   فراہم کرتا ہے تو  17 ٹیلی ویژن چینلز ایک ہی ٹرانسمیٹر سے اعلیٰ معیار کے ساتھ نشریات کر سکتے ہیں۔ چاملی جا   ٹاور  33 پرانے انٹیناوں  جو بصری اور برقی مقناطیسی دونوں طرح کی آلودگی کا باعث  بن رہے تھے کو ہٹانے  سے  یہ ٹاور   استنبول کی خوبصورتی کو  پیش کرتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں