ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا اشتعال انگیز بیان،سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

 روسی سفارت خانے کے بیان کہ جس میں کہا گیا کہ سویڈن نے اگر نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو وہ اس کا ہدف بنے گا کے جواز پر روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

 سویڈش وزیرخارجہ توبیاس بل اسٹروم نے  روسی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ایک بیان کو   اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

 بل اسٹروم نے سویڈن خبر ایجنسی ٹی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی سفیر وکٹر تاتارینتسیف  کے نیٹو میں ہماری شمولیت پر مبنی روس کی جانب سے ہدف دکھانے پر مبنی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ،ہم  اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے ملک سے اجازت طلب کرنے کے  مطلوب نہیں ہیں۔

  یاد رہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت قبول کرلی گئی ہے مگر سویڈن کو تاحال  ہنگری اور ترکیہ کی منظوری درکار ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں