آذربائیجان نے لاچین سے متصل چاغ اوزور اور زبوح نامی دیہاتوں کے درمیان متعدد پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
آذربائیجانی امور دفاع کے مطابق، لاچین شاہراہ کو کھولنے کے بعد وہاں واقع بعض پہاڑیوں پر آذری فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لاچین سے متصل چاع اوزور اور زبوح نامی دیہاتوں کے درمیان یہ پہاڑیاں واقع ہیں جن کے درمیان موجود آرمینیا کے ساتھ سرحد تک کے وسیع علاقے پر ہماری فوج کا کنٹرول بحال ہو گیا ہے۔