ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن ترکی میں جوہری پلانٹ کا افتتاح کر سکتے ہیں، ترک صدر

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے، اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔ ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں