ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر کی وفات سے قبل ان کی مدد کرنے کی بہت کوشش کی تھی، فیصل قریشی

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال سے دو دن قبل ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مرحوم عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کُن بات چیت ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔

اداکار نے بتایا کہ عامر نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں سجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں مفتی صاحب نے بھی سمجھایا مگر عامر نے یقین کے ساتھ کہا کہ اب وہ نہیں رُک پائیں گے۔

فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے دن ان کے انتقال کی خبر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں