پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کا ایک گروپ مبینہ طور پر پاکستانی عدلیہ کے خلاف سازش کر رہا ہے، اور ان کی جماعت ان صحافیوں کی فہرست بنا رہی ہے۔
سابق وزیر قانون اور وزیر اطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جیو نیوز سے وابستہ صحافی اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ مخصوص واٹس ایپ گروپ سے وابستہ صحافی ہیں جو جج صاحبان کے خلاف پیڈ کیمپین چلا رہے ہیں اس گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔
جیو نیوز سے وابستہ صحافی اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مخصوص WhatsApp گروپ سے وابستہ صحافی ہیں جو جج صاحبان کے خلاف پیڈ کمپنی چلا رہے ہیں اس گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2023
طویل عرصے سے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنان سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما صحافیوں کے خلاف متنازعہ اور بعض اوقات انتہائی غیر موزوں بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔ پارٹی کے رہنما، کارکنان، حامی اور آن لائن پروموٹرز کوئی بھی تھوس جواز پیش نہ کر پانے کی صورت میں پی ٹی آئی کے بیانیے سے اختلاف کرنے والوں کو ہراساں اور دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
فواد کے ٹویٹ میں ستم ظریفی کی نشاندہی کرتے ہوئے صحافی اے وحید مراد نے فوری طور پر سوشل میڈیا صارفین کو یاد دلایا کہ سینئر وکیل حامد خان اپنی کتاب میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کے بارے میں کن خیالات کا اظہار کیا تھا۔
ٹویٹ میں کتاب کا صفحہ شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا کہ لسٹ بنانے والے ٹاؤٹ کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ کی کتاب کا صفحہ حاضر ہے۔
لسٹ بنانے والے ٹاؤٹ کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ کی کتاب کا صفحہ حاضر ہے۔ https://t.co/UUHkI2K8c2 pic.twitter.com/yKLkMpvy5q
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) April 1, 2023
دیگر صحافیوں کی جانب سے بھی فواد چوہدری کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا گیا تاہم ان ردعمل میں بہت محتاظ اور نپے تُلے الفاظ میں تھا۔
تجربہ کار صحافی شہباز رانا نے سوال کیا کہ ایسی فہرست بنانے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ سیاسی جماعت ہے یا کوئی مسلح گروپ جو صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے لیے نکلا ہے۔
شہباز رانا نے مزید لکھا کہ لوگوں کو اپنے خیالات رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اور اگر پی ٹی آئی کے پاس صحافیوں سے پیسے لینے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں تو فواد کو اسے عوامی طور پر شیئر کرنا چاہیے اور وہ (شہباز رانا) فواد کے ساتھ آواز اٹھائیں گے۔
Chaudhry sb, kindly don’t threaten media by saying that you are preparing a list. Preparing list for what? PTI has to decide whether it’s a political party or an armed group that is out to threaten journalists. Let people have their views. If you have irrefutable evidence that…
— Shahbaz Rana (@81ShahbazRana) April 1, 2023
صحافی عباس ناصر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کس طرح مخالفین اور مخالفین کی ‘ہٹ لسٹ’ تیار کی جاتی ہیں تاکہ انہیں ہراساں کرنے، دھمکیاں دی جا سکیں۔
صحافی عباس ناصر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ کتنا افسوسناک ہے کہ وہ- فواد چوہدری جو کہ ایک سابق صحافی اور سیاستدان ہیں- صحافیوں کی ‘ہٹ لسٹ’ بنا رہے ہیں۔
Sad to see him making a hit list of journalists. Tragic in fact.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) April 1, 2023
لاہور میں مقیم صحافی شاہد حسین نے فواد چوہدری پر زور دیا کہ وہ ان صحافیوں کی فہرست بنانے کے اقدام پر نظر ثانی کریں جنہیں ان کی جماعت عدلیہ کے خلاف سمجھتی ہے۔
صحافی نے ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری صاحب۔ پہلے ہی اتنی نفرت پھیلی ہوئی ہے۔ اب آپ فہرست بنانے کی بات ایسے کر رہے ہیں جیسے اسکے بعد صحافیوں کو پھینٹی لگوانی ہے۔ چوہدری صاحب یہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے۔ کوئی مسلح گروپ نہیں۔
چوہدری صاحب۔ پہلے ہی اتنی نفرت پھیلی ہوئی ہے۔۔ اب آپ فہرست بنانے کی بات ایسے کر رہے ہیں جیسے اسکے بعد صحافیوں کو پھینٹی لگوانی ہے۔ چوہدری صاحب یہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔۔PTI ایک سیاسی جماعت ہے۔ کوئی آرمڈ گروپ نہیں۔
— Shahid Hussain (@journalistlhr) April 1, 2023