ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں ایک فلسطینی  شہری کو قتل کر ڈالا

اسرائیلی فورسسز نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں واقع مسجدِ اقصی  کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی  شہری کو قتل کر ڈالا ۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک فلسطینی شخص نے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ کے لیے کھلنے والے سلسائل گیٹ پر شناخت کی جانچ کرنے والے اسرائیلی پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی بندوق چھیننے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی  پولیس نے فلسطینی پر گولی چلا دی جس سے وہ جان بحق ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول اسرائیل کے جنوب میں نجف ریگستانی علاقے میں واقع موضع حورا  کا رہائشی 26 سالہ نوجوان تھا۔

اس واقع میں  اسرائیلی پولیس کو کوئی نقصان نہ پہنچنے  کی وضاحت کرنے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کو پولیس   اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی قوتوں نے مسجد اقصی کے دروازے قطانین پر  فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے قطانین گیٹ پر فلسطینیوں کو زود و کوب کیا  اور وہاں  کی ایک  کافی شاپ کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ع میں  اسرائیلی پولیس کو کوءی ن

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں