ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عطیات دیں اور مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں، مایا علی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔

تفصیلات کے مطابق مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ ۔‘

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب عوام کیلئے مفت آٹا سکیم شروع کی گئی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے کئی جانوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں