ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی سماجی رویوں میں جو تباہی کر گیا ،اسے قوم کونسلوں تک بھگتنا ہے،احسن اقبال

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی سماجی رویوں میں جو تباہی کر گیا ،اسے قوم کونسلوں تک بھگتنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا سب سے بڑا میگا سکینڈل جس نے پاکستان کی سول ایوی ایشن انڈسٹری کو کئی سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور غیر ملکی ائیرلائنز کو فائدہ دیا۔

 کوروناوائرس کے بعدپی آئی اے کی یورپ اور امریکہ کی پروازیں اسکے10سالہ خسارے بھر سکتی تھیں مگر سب عمران حکومت کی نذر ہو گیا۔

 اپنے ایک اورٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی سماجی رویوں میں جو تباہی کر گیا ہے اسے قوم کونسلوں تک بھگتنا ہے۔ بدتمیزی اور جہالت کے رویے ان کے آگے شرماتے ہیں۔ ایسی نسل تیار کی ہے جس کے قریب سے عقل اور  شائستگی نام کی چیز نہیں گزری۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں