ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  ملک کی 60ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کا انتخابی عمل مکمل

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )میں جمہوری عمل کی بحالی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ریجنز کے ساتھ لاہور سمیت ملک کی 60ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کا انتخابی عمل مکمل6 ہوگیا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاڑکانہ، بہاولپور، حیدرآباد اور پشاور ریجن میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا،شکیل شیخ اسلام آباد، میر سلمان تالپور حیدرآباد، طارق سرور بہاولپور ریجن کے صدر کامیاب قرار پائے ہیں، لالہ تنویر لاڑکانہ ریجن جبکہ گل زادہ پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔

لاہور ریجن کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا گیا،لاہور ریجن کے انتخابات 11اپریل کو ایل سی سی اے گرائونڈ پرہوں گے،لاہور ریجن میں خواجہ ندیم احمد کوواضح برتری حاصل ہے،لاہور ریجن کی جنرل کونسل کے 9میں سے 8اراکین خواجہ ندیم گروپ سے ہیں، بورڈ حکام 15اپریل تک ملک کی 80فیصد ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں انتخابی عمل مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں