ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی پرواز کی اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز4 گھنٹے منزل سے لیٹ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز نے اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی کے سات سو تراسی میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز میں موجود ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد متفقہ رائے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی اور کپتان نے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز اتارنے کی اجازت طلب کی۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ایمبولینس طلب کی گئی اور مسافر کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پی کے سات سو تراسی نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کیلئے اڑان بھرلی، ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز چار گھنٹے منزل سے لیٹ ہوئی، جس کے باعث پی  آئی اے کی ٹورنٹو سے واپس اسلام آباد پرواز اب تیرہ گھنٹے تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں