ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، تبریز میں طالبات  کے ایک اسکول میں 20 طالبات کو فوڈ پائزننگ

ایران کے شمال مغربی علاقے تبریز میں طالبات  کے ایک اسکول میں 20 طالبات کو فوڈ پائزننگ ہونے  کی اطلاع دی گئی ہے۔

ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی ISNA ے مطابق، مشرقی آذربائیجان کے ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ اصغر جعفری نے پریس کو اس مسئلے سے آگاہ کیا۔

جعفری نے کہا، "تبریز کے بگمیشہ ضلع کے ایک اسکول کی  15 سالہ 20 طلبا کو سانس  لینے میں دشواری کی شکایت پر سینائی ہسپتال لے جایا گیا ۔”

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ طلباء کی عمومی حالت بہتر ہے۔

ایران میں 30 نومبر 2022 کے بعد سے، ایسے اسکولوں میں بڑے پیمانے پر فوڈ پائزننگ کے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں زیادہ تر طالبات زیر تعلیم ہیں۔

طلباء میں سانس کی تکلیف، متلی، سر درد اور اعضاء میں بے حسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ 238 سکولوں میں اب تک 5 ہزار سے زائد طالبات اس شکایت سے دو چار ہو چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں