مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی کے شمال مغرب میں واقع شہر جیبی ٹوکے میں موجود سونے کی کان میں سیلابی ریلہ آنے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، جیبی ٹوکے میں شدید بارشوں کے بعد دریائے روگوگو میں طغیانی آنے سے علاقے میں موجود غیر قانونی موجود سونے کی کان میں پانی بھر گیا ۔
اس کان سے تیرہ افراد کی نعشیں مل چکی ہیں جبکہ تلاش و امدادی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں غیر قانونی کانوں میں اموات کا رونما ہونا جاری ہے۔