ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ، روس، شام اور ایران کی شراکت  سے اجلاس 3 تا 4 اپریل ماسکو میں ہو گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ ، روس، شام اور ایران کی شراکت  سے نائب وزراء کی سطح کا چہار رکنی اجلاس 3-4 اپریل کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوگا۔

چاوش اولو نے اقوام متحدہ میں 30 مارچ بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ  نیویارک  کے دوران   ٹرکش ہاوس  میں خارجہ پالیسی میں پیش رفت کے بارے میں ترک صحافیوں کو بریفنگ  دی ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ترکیہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں  چاوش اولو نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد ہمارے ملک  کا دورہ کرنے کے خواہاں لاوروف کے  6-7 اپریل کو دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

روس  کی جانب سے  زلزلوں کے بعد کافی مدد فراہم کیے جانے کا ذکر کرنے والے چاووش اولو نے درج ذیل معلومات دیں:

"ہمارے پاس وسیع معنوں میں بات کرنے کے معاملات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اناج کے معاہدے میں توسیع بھی زیر  غور آئینگےہم نے جمعرات کو(30 مارچ) کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ روس اناج کے معاہدے میں 60 دن کی توسیع پر ‘ مثبت جواب دیا گیا ہے "، فی الحال 120 دن واضح نہیں، ہم اس پر بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاوروف کے ساتھ ملاقات میں شام، لیبیا اور دیگر علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی، شام میں سیاسی عمل، پناہ گزینوں کی صورتحال اور زلزلے کے بعد اس ملک کو فراہم کردہ  انسانی امداد میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔

جناب  چاوش اولو نے مزید کہا کہ روس کی میزبانی  اور سہولت کاری میں شام کے ساتھ ایک نئے سلسلے کا آغاز ہونے سے آپ آگاہ ہیں۔  بعد میں ایران بھی اس عمل میں داخل ہوا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں