ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 146رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2سے اپنے نام کر لی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 370رنز بنائے، ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126گیندوں پر 175رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 91رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

مہمان ٹیم کی طرف سے فریڈ کلازین، ویون کنگما اور پال وان میکرن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.1اوورز میں 224رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

موسی احمد 61رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،جنوبی افریقا کی جانب سے سسنڈا مگالا نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈن مارکرم بہترین بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں