ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ٹرم چیئرمین شپ سنبھال لی

روس نے موزمبیق سے اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی ٹرم چیئر مین شپ وصول کر لی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویسیلی نیبنزیا  نے کہا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ٹرم چیئرمین شپ ایجنڈے سے متعلق پریس کانفرنس کی ہے۔

 ٹرم چیئر مین شپ کے دوران روس کے اس عہدے کو اپنے مفاد کی خاطر اور یوکرین  مخالف پروپیگنڈے کے لئے استعمال کرنے سے متعلق دعووں پر بات کرتے ہوئے نیبنزیا نے کہا ہے کہ ٹرم چیئرمین شپ کے سابقہ ادوار کی طرح اب بھی روس اس عہدے کی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ شکل میں پوری کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس اس عہدے کے تفویض کردہ امتیازات کا غلط استعمال نہیں کر سکتا۔ ہمارا قومی موقف اور سلامتی کونسل کی ٹرم چیئر مین شپ دو الگ موضوعات ہیں۔ ہم اس عہدے کو اہمیت دیتے ہیں اس کے برعکس کئے جانے والے تمام دعوے جانبدارانہ روّیہ ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ممالک کو ٹرم چیئرمین کا تعین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جب تک موجودہ سلامتی کونسل اور عالمی نظام موجود ہے اصول و قواعد تبدیل نہیں ہوں گے۔ ٹرم چیئرمین شپ کی باری کس ملک کی ہے اس کا واضح تعین کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 24 تا 25 اپریل کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوں گے اور اقوام متحدہ کے 2 اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ لاوروف امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں لیکن یہ ملاقات "امریکہ کی طلب ” پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یکم اپریل کو اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی ٹرم چیئرمین شپ سنبھالی۔ روس نے سلامتی کونسل کی آخری ٹرم چیئرمین شپ فروری  2022 میں کی اور اسی دور میں یوکرین پر حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں