ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد:ہاکی ایسوسی ایشن نے قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم  منگل کو کراچی روانہ ہو گی۔

18رکنی ٹیم میں حمزہ، عاکف، عدیل احمد ، ذوالقرنین ،یونس خان، طاہر خان، حمزہ چوہدری ، عمیر خان، احمد مصطفی ، عبد الرحمن بخاری، وحید اللہ ، شاہد خان، محمد علی ، سکندر، یحیی خان، شرجیل خٹک ، نثار خان، شیر علی شامل ہیں،چیمپئن شپ میں ٹیم کے ہمراہ آصف بیگ ، نصیر مغل، مرزا نوید احمد اور ملک صفدر بطور آفیشلز ہوں گے۔

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے بتایا کہ ٹیم کے چنا کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں