ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’براہمسترا‘ کا دوسرا اور تیسرا پارٹ کب ریلیز ہوگا؟ تاریخیں سامنے آگئیں

 ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’براہمسترا‘ ٹرائیولوجی کے دوسرے اور تیسرے پارٹ کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ 

فلمساز ایان مکرجی نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا ہے جو فلم کے اگلے حصوں کی ریلیز کا بے چینی سے منتظر تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ’براہمسترا 1‘ کی کامیابی کے بعد میں نے پارٹ ٹو اور پارٹ تھری پر کام شروع کردیا ہے۔

ایان مکرجی کا کہنا تھا کہ اگلے حصوں کے اسکرپٹ کو بہتر کرنے کیلئے کچھ وقت لگے گا اور فلمی ناظرین نئے پارٹ کو پارٹ ون سے بھی زیادہ انجوائے کریں گے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دونوں حصوں کی شوٹنگ ایک ساتھ شروع کی جائے گی تاکہ ان کو قریب تاریخوں میں ریلیز کیا جاسکے۔

فلمساز کے مطابق براہمسترا پارٹ 2 دسمبر 2026 جبکہ پارٹ 3 دسمبر 2027 کو ریلیز کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں