ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی گلوکار بادشاہ شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

ممبئی: بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر بادشاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دِنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ریپر بادشاہ جلد اپنی قریبی دوست ایشا رکھی کے ساتھ شادی کرنے والئے ہیں۔

تاہم شادی کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بادشاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی عزت کرتے ہیں مگر جھوٹی خبر پھیلانا بُری بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کوئی بھی آپ کو یہ بتا رہا ہے، بکواس کر رہا ہے، اسے آپ کے لیے بہتر مصالحہ ڈھونڈنا چاہیئے میں شادی نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ بادشاہ جلد ایشا رکھی پنجاب کے ایک گردوارے میں شادی کرنے والے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں