لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ایک کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے میں گرفتار کیا، محمد خان بھٹی کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق منڈی بہاالدین میں سڑک کی تعمیر میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کے کیس میں محمد خان بھٹی کو حراست میں لیا گیا.
محمد خان بھٹی پر سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔
