ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیموں میں بے ضابطگیاں: سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو طلب کر لیا گیا

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لئے سابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کو طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر خزانہ کو 8 اپریل کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاشم جواں بخت نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند ٹھیکے داروں کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر ٹھیکے دیئے۔ رحیم یار خان اور میانوالی میں ٹھیکیداروں کو  ادائیگی کے باوجود متعدد سکیمیں نا مکمل ہیں۔ ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا کے پیش نظر، آپ کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے 8 اپریل کو صبح  11:00 بجے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے بہاولپور آفس میں مشترکہ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایم پی اے محمد عامر نواز خان،  ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،  سابق ایم پی اے آصف مجید، سابق ایم پی اے فواد احمد  کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی مد میں 8 اپریل کو صبح 11:00 بجے طلب کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں