ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی،  جس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا،  سیکریٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے باہر چلے گئے، اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصورعثمان کی جانب سے کابینہ کو عدالتی فیصلے سمیت دیگر مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے عدالت عظمی کے فیصلے کو تشویشناک اورناقابل عمل قراردے کراس کیخلاف پارلیمان کا فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کابینہ ارکان نے کہا چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئین و قانون سے انحراف کرکے فیصلہ دیا، اجلاس میں طے پایا کہ آئینی بحران سے نکلنے کا روڈ میپ اتحادی قیادت دے گی۔

مختلف آپشنز پر غور کرکے سفارشات دینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو  پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے لہذا کابینہ اسے مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر  ایوان میں آواز  بلند کرے گی، اتحادی جماعتیں ایوان میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گی، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ایوان میں حکومت اپنا موقف پیش کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں