ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ سیشلز دنیا کا سب سے بڑا ہیوی واٹر فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ لگا رہا ہے

جمہوریہ سیشلز دنیا کا سب سے بڑا ہیوی واٹر فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ قائم کر رہا ہے۔

سیشلز خبر رساں ایجنسی SNA کے مطابق فرانسیسی قابلِ تجدید انرجی کمپنی نے، ملک کے سب سے بڑے جزیرے ‘ماہے’ کے مشرقی ساحلی علاقے  ‘پروویڈینس’ میں فلوٹنگ پاور پلانٹ لگانے کے لئے، کام شروع کر دیا ہے۔

 5 میگا واٹ والے فوٹووولٹک سولر انرجی سسٹموں کی تنصیب پر مشتمل منصوبے کے ساتھ سیشلز دنیا کے سب سے بڑے ہیوی واٹر سولر انرجی پلانٹ  کا مالک بن جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے 99 ہزار آبادی والا یہ سیاحتی  ملک زہریلی گیسوں کے صفر اخراج کے ہدف سے مزید قریب ہو جائے گا۔

سیشلز حکومت کے تعاون  کا حامل یہ منصوبہ 7 مہینوں میں مکمل کیا  جائے گا اور پاور پلانٹ آبی حیات اور اطراف کے ماحول پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ سیشلز اس وقت اپنی انرجی  ضروریات کے اکثریتی حصے کو فوسل ایندھن سے پورا کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں