اسلام آباد:افغانستان کے اسٹار آل رائونڈر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی۔
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے لیے بھارت میں موجود راشد خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CqoXH31I2ju/?utm_source=ig_web_copy_link
راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا،خیال رہے کہ ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں،ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
