ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک: پاکستان کی ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری

 کراچی:عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پائیدار اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمو، مہنگائی کا سامنا ہے، موجودہ سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی جبکہ مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں ہیں، سخت مالی پالیسی تاخیر سے اختیار کی گئی۔

عالمی بینک کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیررسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی ہے، سخت عالمی شرائط کی وجہ سے پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں بھی تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں