ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد حفیظ کو ایم سی سی کی اعزازی تاحیات رکنیت مل گئی

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میرِلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نواز دیا گیاہے۔

بدھ کے روز ایم سی سی نے ٹوئٹر پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔

 

ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹِو اور سیکریٹری گائے لیوینڈر کا کا کہنا تھا کہ جن ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے وہ جدید دور کے کچھ عظیم بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور کلب کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بطور کلب کے ممبران شامل کرنے جارہا ہے۔

محمد حفیظ نے اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں مجھے اعزازی تاحیات رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں