جرمن وزیر صحت کارل لاٹر باخ نے ملک میں کورونا کی وبا ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاٹر باخ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ویکسین اور طبی اداروں میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ملک سے کورونا وبا ختم ہو چکی ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جرمنی نے کورونا وبا کے خلاف کامیاب حکمت عملی اختیار کی تھی ۔
جرمنی میں سات اپریل سے ماسک پہننا بھی غیر ضروری ہوگا۔