ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خاتون کوہ پیما ساتھی کی جان بچاتے تودے کی زد میں آکر ہلاک

واشنگٹن:امریکی ریاست یوٹاہ میں برفانی پہاڑ سر کرتے ہوئے برفانی تودے سے ساتھی کوہ پیما کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما ہلاک ہو گئی۔

یوٹاہ کی ڈوشین کائونٹی کے شیرف کا کہنا تھاکہ انڈین کینین پر 41سالہ خاتون کوہ پیما دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ چڑھ رہی تھیں کہ اچانک اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوکر نیچے گرنے لگا، جس دوران بہادر خاتون نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔

شیرف کا کہنا تھا کہ خاتون کوہ پیما کی شناخت میگ او نیل کے نام سے ہوئی، وہ 21سالہ ساتھی کوہ پیما خاتون ساتھی کی جان بچاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو ئیں، واقعے میں 34سالہ مرد کوہ پیما بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ڈوشین کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں