ممبئی: بھارتی اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی بیٹی دیوی کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خود اپنی ننھی بیٹی ’دیوی‘ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
بپاشا نے بیٹی کا مداحوں سے تعارف کرواتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا’ہیلو ورلڈ۔۔۔ میں دیوی ہوں‘۔
مداحوں کی جانب سے بپاشا باسو اور کرن کی بیٹی کی تصویر کو بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ شوبز ستارے بھی دیوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ کرن سنگھ گروور کی بپاشا باسو سے دوسری شادی ہے وہ اس سے قبل ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگٹ کے شوہر تھے۔
بپاشا اور کرن نے 2016 میں شادی کی جبکہ شادی کے 6 سال بعد گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جو اب 5 ماہ کی ہوگئی ہے ۔