ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نصاب تیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی طلباء کی تعلیمی ضروریات کو موثر انداز سے پورا کرنے کیلئے نصاب تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نصاب میں خصوصی افراد کی جانب معاشرے کے رویے بدلنے پر توجہ دینی چاہئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانیکیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمت کے کوٹے کو فوری طور پر پر کرنے کی ضرورت ہے۔صدر کو اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی  کو بریفنگ میں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت تعلیم خصوصی افراد کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مئی میں 120 اساتذہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گی، سندھ حکومت نے خصوصی افراد کیلئے جامع تعلیم کے فروغ کیلئے ڈویژنل سطح پر اساتذہ کے چھ تربیتی پروگرام مکمل کیے ہیں۔ صدر مملکت نے خصوصی بچوں کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے اساتذہ تربیتی پروگراموں کو سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا نے خصوصی افراد کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی افراد کو مفت خصوصی شناختی کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں، نادرا کی ٹیمیں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہائش گاہوں کا دورہ کررہی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن سروس کو لاہور اور کراچی تک بھی بڑھایا جائے گا، نادرا نے اپنے ملازمین کو خصوصی افراد کو بہتر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کیلئے 42 آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا ہے جبکہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے نادرا ہیلپ لائن میں ایک علیحدہ فیچر شامل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں