ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں تشویش ناک اضافہ

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں  جرائم کی تعداد میں  تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ 2 سال کے دوران ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار  ایوان میں پیش کردیے، جس کے مطابق  گزشتہ 2 برس کےدوران اسلام آباد میں 2412 جرائم رپورٹ ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کےدوران وفاقی دارالحکومت میں 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد سے 1500 افراد اغوا،   ڈکیتی کے 103 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 2 سال کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی پر 148مقدمات  درج، 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 172افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران  96بچے اور52بچیاں جنسی زیادتی کانشانہ بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں