ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک نے امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

نیویارک: معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر بھی ٹک ٹاک کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر 15.5 ملین فالوورز اور 454 ملین سے زیادہ لائکس تھے جو اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی ماڈل کے مداحوں کی جانب سے ایسے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بتایا کیا گیا ہے کہ اس صفحہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر سوالات کے ڈھیر لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے تاحال کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں