ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران۔آذربائیجان کشیدگی، وزرائے خارجہ کا رابطہ

آذربائیجان اورایران کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ہفتے کے روز فون پرصورت حال کے ازالے کے لیے بات چیت کی ہے۔

آذربائیجان امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اورانھوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ عدمِ اطمینان اورغلط فہمیوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

 بیراموف نےاس بات کی نشان دہی کی کہ آذربائیجان کی آزادخارجہ پالیسی کااحترام کرنا اس کے قومی مفادات اورخطے کے ممالک کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات پرمبنی ہے۔ممکنہ طورپر آذربائیجان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیا تھاجس نے ایران کے ساتھ اس کے تعلقات کوکشیدہ کردیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے خبردی ہے کہ اعلیٰ سفارت کاروں نے جمعہ کی شام اورہفتہ کی سہ پہر دومرتبہ فون پرگفتگو کی ہے اورموجودہ مسائل اور غلط فہمیوںکوحل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 یاد رہے کہ جمعرات کے روزآذربائیجان نے باکومیں ایرانی سفارت خانہ کے چارملازمین کو ناپسندیدہ شخصیات قراردیا تھا اور ایران کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید عدم اطمینان’ کا اظہارکیا تھا۔

آذربائیجان نے چار ایرانی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں آذربائیجان نے تہران میں اپنے سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا تھا۔اس سے چند روزپہلے ایک مسلح شخص نے سفارت خانے پر حملہ کیا تھا اور اس کی فائرنگ سے ایک محافظ ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔باکو نے دعویٰ کیا تھاکہ اس حملے میں ایران کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ کارفرما تھا۔

ان کے علاوہ اس نے ایران کی جانب سے قائم کردہ غیرقانونی مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے سترہ افراد کو بھی گرفتارکیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں