ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس میں ایک ماہ میں تارکین وطن کی 7 ویں کشتی ڈوب گئی

تیونس سٹی:تیونس میں تارکین وطن کی 2کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے جبکہ 40 کو بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کا ساحل تارکین وطن کے لیے موت گھاٹ بن گیا جہاں صرف ایک ماہ میں 7 کشتیاں ڈوبنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

گزشتہ دو روز کے دوران یکے بعد دیگرے تارکین وطن کی دو مزید کشتیاں ڈوب گئیں۔ پہلے واقعے میں کشتی میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 17 کو بچالیا گیا تاہم 20 تاحال لاپتہ ہیں۔ 

اتوار کوڈوبنے والی کشتی میں 40 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں، 36 کو ریسکیو کرلیا گیا تاہم 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 

گزشتہ ماہ تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے جن میں ایک خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں