ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی

اسلام آباد:حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ گئی۔

حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محرم سے لے کر 15رمضان تک ایک کروڑ 63لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔ 

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں