ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر علوی نے ہمیشہ عمران خان کے ڈاکیے کا کردار ادا کیا، حافظ حمد اللہ

respecting

اسلام آباد:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایوان صدر کو ڈاک خانہ سمجھ کر عمران خان کے مفادات کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہمیشہ ڈاکیے کا کردار ادا کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا از خود نوٹس اختیار بل پر دستخط سے انکار آئین سے انکار اور انحراف ہے، ایک مستند آئین شکن دندان سازی میں تو رہنمائی کر سکتا ہے قانون سازی میں نہیں، آپ آئین شکن ہونے کے ساتھ ساتھ قاضی فائزعیسی ریفرنس میں بد دیانت بھی ثابت ہو چکے ہو۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ایوان صدر میں بیٹھ کر پاکستان کی نہیں تم نے ہمیشہ عمران خان کی ترجمانی ہے، جس پارلمینٹ نے تمہیں ایوان صدر میں بٹھایا اسی پر حملہ آور ہو، تم نہیں پارلیمنٹ سپریم ہے اور یہ سپرمیسی ہم ثابت کر کے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں