ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈا پور ایک سے دوسری اور پھر تیسری جیل میں چلے گئے

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور اب انہیں ایک جیل سے دوسری جیل اور پھر تیسری جیل میں پھیرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم حکمران اتنے ہی ظلم کریں کل جتنے وہ برداشت کرسکیں،ویسے بھی مئی کے بعد اس حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔14مئی کو پنجاب میں انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی پی ڈی ایم کے حکمران بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور بار بار ان کی جیلیں تبدیل کرنا بدترین انتقامی سیاست ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔گرفتاریاں،تشدد اور کال کوٹھڑیاں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کے عزم وحوصلے کو پست نہیں کرسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں