ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی تائیوان کے ارد گرد مشقیں دوسرے روز بھی جاری

تائپی سٹی:چین کی تائیوان کے ارد گرد مشقیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق تائیوان کے ارد گرد 9 جنگی جہاز اور 58 طیارے دیکھے گئے، چین کی راکٹ فورس کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

چین نے آبنائے تائیوان میں گزشتہ روز سے 3 روزہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔اس معاملے پر تائیوان میں امریکی سفارت خانے نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، چین کے ساتھ رابطے کے چینلز کھلے ہوئے ہیں، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے کافی وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں