ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور کینیڈامیں اسلاموفوبیا  واقعات،  امام مسجد پر چاقو سے حملہ

نیویارک : امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ، چاقو حملے کے وقت مسجد میں 200کے قریب نمازی موجود تھے ،رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

 تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ،ایک اور واقعہ کینیڈا کے شہر مارکھم میں پیش آیا ہے جہاں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 28سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے،کینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں