اسلام آباد:اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ویمنز فٹبال ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 11اپریل کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
GAVE IT OUR ALL! 😌
Time to reflect and recover. Hoping to end this tournament on a high.
Next Up: 🇹🇯 VS 🇵🇰 (11th April)#wearepakistanfootball #dilsayfootball #womensfootball #olympicqualifiers pic.twitter.com/lemcp3bD2H
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 9, 2023
قومی ٹیم کو پہلے میچ میں فلپائن نے 0-4اور دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے 0-2سے ہرایا تھا۔
خیال رہے کہ ایونٹ کے پہلے دونوں میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آئندہ سال پیرس میں ہونے والے اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر سے باہر ہو چکی ہے۔
