ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کاریلوے ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویزکے حکام کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے پیش نظر ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں۔

 وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین میں افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ ہرماہ ریلوے ملازمین کو مہینے کی 20 سے 25تاریخ تک تنخواہیں دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین کو گھر کا چولہا جلانے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں